ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بشارالاسد نے بھیانک مظالم کے ارتکاب کا اقرار کر لیا

بشارالاسد نے بھیانک مظالم کے ارتکاب کا اقرار کر لیا

Mon, 09 Jan 2017 20:17:29  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،9جنوری(آئی این ایس انڈیا)شام کو 5برس تک خون کے سمندر میں غرق کر دینے کے بعد شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ حلب پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کی حکومت فتح اور کامرانی کے راستے پر ہے۔ بشار نے یہ بات اتوار کے روز فرانسیسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔شامی حکومت کی جانب سے مظالم اور سفاکیت کے ارتکاب کے متعلق سوال پر بشار کا کہنا تھا کہ صاف ستھری یا اچھی جنگ کہیں نہیں ہوتی۔ ساتھ ہی شامی صدر نے اقرار کیا کہ "بھیانک مظالم" کا ارتکاب بھی ہوا ہے تاہم اس کا کہنا تھا کہ تمام فریق ہی اس کے مرتکب ہوئے ہیں۔

حلب پر شدید ترین بم باری اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر بشار نے جواب دیا کہ یقینا کبھی کبھار ایسی قیمت ادا کرنا لازم ہو جاتا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سُنا کہ تاریخ میں کوئی اچھی جنگ بھی گزری ہو۔ادھر فرانس کی قومی اسمبلی کے رکن ٹیری ماریانی کے مطابق شامی صدر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بعض غلطیاں ہوئی ہیں جن پر مجھے افسوس ہے اور میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ ماریانی نے اتوار کے روز ایک فرانسیسی وفد کے ساتھ بشار سے ملاقات کی تھی۔
 


Share: